بانی PTIکے کہنے پر کوئی رکن مستعفی نہیں ہوگا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو نے کہاہے کہ9مئی کیسزمیں سزا ئیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان کا اسمبلیوں کے بائیکاٹ اوراستعفوں سے متعلق غورکرنے کابیان قابل گورہے ابھی مزیدارکان اسمبلی سمیت کئی دیگرملزموں کوسزائیں ملنے والی ہیں جن کوسزاملی ہے وہ علی امین گنڈا پور کی پناہ میں کے پی کے بھاگ گئے ہیں انہیں ہرصورت سرنڈرکرنا پڑے گا-ان کاکہناتھاکہ اپنے بانی کے کہنے کے باوجود کوئی رکن بھی مستعفی نہیں ہوگا ایساڈرامہ ماضی میں بھی کیاگیااورپھرتنخواہوں اورمراعات سمیت بحال ہوئے- انہوںئنے کہاکہ جن کے خلاف شواہدتھے انہیں سزائیں ملی جن کے خلاف شواہدنہیں تھے وہ بری ہوگئے بعض پاں پڑنے کی وجہ سے بچ گئے-انہوں نے کہا کہ شہدا کے مجسمے جلانے اورجناح ہاس سمیت اہم تنصیبات پرحملے کرنے والے ریاست کے مجرم تھے انہیں قانون کے مطابق سزاملی ہے امیدہے اب سبق سیکھ جائیں گے-انہوں نے کہاکہ فیصل آباد کے 2قومی اورایک صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں میاں نوازشریف امیدواروں کی نامزدگیوں کافیصلہ کریں گے انہوں نے کہاکہ فیصل آباد شہر سے راجہ ریاض احمد خاں اور جڑانوالہ سے نواب شیروسیر ہی امیدوارہوں گے-میں خود اورمسیحی برادری ان کی انتخابی مہم چلائیں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں