57

بانی PTI کا 190ملین پائونڈ معاہدہ خفیہ رکھنے کا اعتراف

اسلام آباد(بیوروچیف)بانی پی ٹی آئی نے 190ملین پائونڈ معاہدہ خفیہ رکھنے کا اعتراف کرلیا۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے 190ملین پائونڈ کیس سے متعلق کہا کہ سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں جو رقم آئی اس پر 13 ارب کا منافع بھی بن چکا ، دیہات میں پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹی نہیں جاتی، بنجر زمین پر یونیورسٹی بنائی جو بچوں کو مفت تعلیم دے رہی ہے، آزادکشمیر میں جو کچھ ہوا ہے وہ بدقسمتی ہے،شیر افضل کو سمجھایا کہ جنگ باہر والوں سے ہوتی ہے پارٹی میں لڑائی نہیں ہوتی شیر افضل نے سعودی وفد دورہ کے موقع پر متنازع بیان دیا، بجٹ میں ٹیکسز بڑھانے سے جون جولائی میں ملک سنبھالا نہیں جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں