بانیPTIسے ملاقات کیلئے کوششیں

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنمائوں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کوششیں کی گئیں۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ہدایت پر فیصل چوہدری نے جیل حکام سے رابطہ کیا۔اس حوالے سے فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کی ہدایات پر جیل حکام سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا گیا، کوشش ہے مذاکرات کے تیسرے مرحلے سے قبل بانی سے ملاقات ممکن ہو۔ انہوں نے کہا کہ جیل حکام کو بتایا آج ملاقات کا دن ہے، لہذا ملاقات کا بندوبست کیا جائے۔فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ جیل حکام نے تاحال مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں