بانیPTIکی خواہشات پر فیصلے نہیں ہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکنِ پنجا ب اسمبلی چوہدری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی اداروں کوخط بھی لکھ لیں مگران کی خواہشا ت پر فیصلے نہیں ہوں گے موجودہ حکو مت ملکی ترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے -وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک سال میں عوامی خدمت اور ہرسطح پر کئی منصوبے پیش کرکے خودکو باوقاروزیراعلی ثابت کیاہے-کامیاب طلبا کی حوصلہ افزائی دھی رانی پروگرام اور اپنی چھت اپناگھرپروگرام پر اربوں روپے جبکہ یونین کونسل کی سطح پر رمضان نگہبان پیکج کابھی فیصلہ کیا گیا ہے ان کے منصوبوں سے غریب عوام مشکلات سے نجات اور خوشحال ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ملک اورقوم کی بہتری کے لیے کام کرنے والی جماعت ہے جبکہ پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں ملکی معیشت کابیڑہ غرق عوام کو بدحال اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کوخودموازنہ کرناچاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں