باوا چک اور ایکسائز آفس کے باہر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ متحرک،انسداد تجاوزات آپریشن میں تیزی،باوا چک سرگودھا روڈ پر بھاری مشینری سے پختہ تجاوزات کا صفایا،ایکسائز آفس کے باہر بنائے گئے تھڑے بھی ختم ،ٹاؤٹوں کے میز اور کرسیاں اٹھا دی گیں،شہری حلقوں کا خیر مقدم،تفصیل کے مطابق ڈویژنل کمشنر مریم خان،ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سید علی عباس بخاری کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی چیف آفیسر حافظہ عظمت فردوس نے باوا چک سرگودھا روڈ پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا جسکے دوران بھاری مشینری سے پختہ تجاوزات گرادی گئیں۔ایکسائز آفس کے باہر بھی تجاوزات کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے وہاں پر بنائے گئے تھڑے ختم اور ٹاؤٹوں کے میز اور کرسیاں اٹھا دی گئیں جس سے راستے واگزار ہوگئے،ڈپٹی چیف آفیسر حافظہ عظمت فردوس نے جھال خانوآنہ ،ستیانہ روڈ اور گھنٹہ گھر سے ملحقہ8بازاروں کا بھی دورہ کیا اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ تجاوزات سے گریز کریں ورنہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،شہری حلقوں نے باوا چک سرگودھا روڈ ،ایکسائز آفس اور دیگر علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کا خیر مقدم کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں