باپ بیٹے کی ایک ہی دن شادی

ایبٹ آباد (نامہ نگار) پھلکوٹ میں ایک ہی دن باپ بیٹا دولہے بن گئے، 90سالہ غلام مصطفی اپنی اور بیٹے کی دلہن لے آیا ،باپ بیٹا اور ان کا خاندان ایک ساتھ شادی پر خوش ہے ایبٹ آباد کے علاقہ پھلکوٹ میں90سالہ غلام مصطفی نے تیسری شادی کر لی،باپ اپنی دلہن کے ساتھ ساتھ ایک ہی دن بیٹے کی دلہن بھی لے آیا، دونوں باپ بیٹے کی ایک ہی دن شادی کی تقریب سے خاندان والے بھی خوش ہو گئے، علاقہ گلیات میں ایک ہی دن باپ بیٹا کی شادی نے نئی مثال قائم کر دی ہے، باپ کی بارات لاہور بیٹا کی بارات پشاور گئی،دونوں ہی اپنے اپنے لیے دلہنیں لے آئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں