باپ کاایک سال کی بیٹی کو رولز رائس کا تحفہ

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک )حال ہی میں بھارتی بزنس مین ستیش سنپال نے فادرز ڈے کے موقع پر اپنی ایک سالہ بیٹی عیشیلا سنپال کو ایک خاص تحفہ دیا۔ انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے ایک کسٹم پِنک رولز رائس گفٹ کی، شیئر ویڈیو میں ستیش سنپال اور ان کی بیوی تابندہ سنپال اپنی بیٹی کو رولز رائس کی چابی دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں پینٹ کی ہوئی خوبصورت رولز رائس اور اس کے اندر کی تمام پِنک لوازمات دکھائے گئے۔ گاڑی کے نام پلیٹ پر مبارک ہو عیشیلا لکھا تھا اور ایک نوٹ میں کہا گیا کہ یہ گاڑی انگلینڈ میں عیشیلا کے لیے خاص طور پر تیار کی گئی تھی۔ یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ ستیش سنپال نے اپنی بیٹی کو تحفے دینے میں بھرپور محنت کی ہو۔ اس سے پہلے، فروری میں انہوں نے اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ کا شاندار جشن منایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں