باپ کا بیٹی ‘ سابق شوہر کا بیوی پر تشدد

کمالیہ (نامہ نگار) تحصیل کمالیہ کے نواحی گائوں چک نمبر 742گ ب میں سگے باپ اور سابقہ شوہر نے مل کر اپنی بیوی اور بیٹی کو کلہاڑیوں اور ٹوکے کے وار سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کر ڈالا زخمی ہسپتال داخل ملزم گرفتار۔ تفصیل کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاکی بنا پرکلہاڑیوں کے وار کر کے اپنی بیوی کو ثر بی بی اور بیٹی اللہ رکھی کو شدید زخمی کر دیا جنہیں تشویش ناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کما لیہ پہنچا دیا گیا ہے حالات تشویش ناک ہونے پر انہیں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں