باپ کو قتل ، بیٹے کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ صدر سفیان بٹر نے ایک ماہ قبل باپ کو قتل اور بیٹے کو زخمی کرنے والے سفاک قاتل کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ 79 گ ب میں 16ستمبر 2025ء کو معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزم معیز اکرم نے ساتھیوں سے مل کر معمولی جھگڑے پر فائرنگ کر کے عاشق علی کو قتل اور اس کے بیٹے عبداﷲ کو بری طرح زخمی کر دیا تھا۔ ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے تھے، تاہم ایس ایچ او سفیان بٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر سفاک ملزم کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے باپ کو قتل اور بیٹے کو زخمی کرنے والے ملزم معیز اکرم کی گرفتاری پر ایس ایچ او سفیان بٹر اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں