63

باپ کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالی ڈاکٹر بیٹی چل بسی

راولپنڈی(بیوروچیف) میانوالی میں باپ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ڈاکٹر سدرہ نیازی انتقال کر گئی۔اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر سدرہ نیازی راولپنڈی کے ہسپتال میں زیر علاج تھی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملی۔زخمی لیڈی ڈاکٹر کو 20 اگست کو میانوالی سے راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا، ڈاکٹر سدرہ نیازی 9 روز سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھی۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر سدرہ کو 10 روز قبل اس کے والد نے فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا، ڈاکٹر سدرہ کے بھائی کی مدعیت میں والد کے خلاف مقدمہ درج ہے تاہم ملزم کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد ڈاکٹر سدرہ نیازی کی نماز جنازہ میانوالی میں ادا کی جائے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سدرہ مزید پڑھائی کیلئے ہاسٹل میں شفٹ ہونا چاہتی تھی لیکن والد بیٹی کے ہاسٹل میں منتقل ہونے کے خلاف تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں