باپ کی موت کا صدمہ ناقابل برداشت ہے

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے چیف آفیسر مرتضیٰ ملک کے والد محترم حاجی ملک غلام حسین اعوان کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے کیلئے ڈیلی بزنس رپورٹ کے نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اپنے قریبی دوست معروف کاروباری شخصت باؤ امجد سعید آف بابو پٹرولیم اینڈ مرحبا محل کے ہمراہ سیالکوٹ میں انکے آبائی گاؤں ہرپال گئے جہاں پر مرتضیٰ ملک اور ان کے بڑے بھائی ملک محمد عمران ودیگر فیملی ممبران کے ساتھ انکے والد محترم کی وفات پر دعائے مغفرت کی اور افسوس کااظہار کیا ۔اس موقع پر مرتضیٰ ملک نے اپنے والد محترم کی خدمات اور کردار کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکے والد عظیم انسان تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں