باپ کے بعد سر میں گولی لگنے سے زخمی ہونیوالا بیٹا بھی ہسپتال میں چل بسا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ ساندل بار کے علاقہ30ج ب میں باپ کے بعد بیٹا بھی چل بسا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے مبینہ طور پر متوفی کی اہلیہ سمیت تین افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اگست کو30ج ب میں گھر کے گیراج میں نذیر احمد اورگھر کی بالائی منزل پر سوئے ہوئے اس کے بیٹے تنویر احمد کو نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کر کے بری طرح زخمی کردیا تھااور نذیر احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 25اگست کو ہی زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔جبکہ گذشتہ شام اس کا بیٹا تنویر احمد بھی دوران علاج دم توڑ گیا تاہم ساندل بار پولیس نے مقتول تنویر احمد کی اہلیہ سمیت تین افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے باز پرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں