باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل،15سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے، باپ نے آہنی پھونکنی کے وار کر کے 10سالہ بیٹے کو مار ڈالا جبکہ زہریلی گولیاں کھانے سے 15سالہ لڑکا چل بسا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں، بتایا جاتا ہے کہ نشاط آباد کے علاقہ7ج ب میں ملزم اکبر علی نے اپنے 10سالہ بیٹے زبیر کو کسی بات سے منع کیا تو وہ باز نہ آیا تو اس نے طیش میں آ کر آہنی پھونکنی کے وار کر کے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ گھریلو جھگڑے پر کریم ٹائون کے15سالہ لڑکے سوہنا ولد گل حسن زہریلی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا، جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا ہسپتال انتظامیہ نے نعشیںضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں