باڈی بلڈر جواد احمد کی DCسرگودھا سے ملاقات

سرگودہا (بیورو چیف) عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے نوجوان باڈی بلڈر اور پاور لفٹر جواد احمد سے ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم نے اپنے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر نے جواد احمد کو ان کی شاندار کارکردگی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کا انعامی چیک پیش کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جواد احمد نے جس محنت، لگن اور جذبے سے عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی ہے، وہ نہ صرف سرگودہا بلکہ پورے ملک کے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ اور باصلاحیت نوجوانوں کی سرپرستی کے لیے پرعزم ہے، اور مستقبل میں بھی ایسے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں