باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے انتخابات’طارق حسن صدر منتخب

لاہور (سپورٹس نیوز)پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے انتخابات میں محمد طارق حسن صدر،سہیل انور سیکرٹری جنرل اور (طارق حسن پینل)اکثریت سے کامیاب ہوگیا۔ پاکستان باڈی بلڈنگ کا انتخاب الیکشن کمیشن پاکستان اسپورٹس بورڈ کی زیر نگرانی لاہور میں منعقد ہوا۔جس میں چار سال کے لئے بالترتیب محمد طارق حسن مرکزی صدر، سہیل انور مرکزی سیکرٹری جنرل سمیت طارق گروپ اکثریت سے جیت گیا۔واضح رہے کہ محمد طارق حسن پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری جنرل بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں