باڑے میں آگ لگنے سے 10مویشی جھلس گئے

جڑانوالہ(نامہ نگار) باڑے میں آگ لگنے سے 10مویشی جھلس گئے۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 59گ ب میں مویشیوں کے باڑے میں آگ بھڑک اٹھی جسکی زد میں آ کر 10 قیمتی جانور جن میں گائے بھینس جھلس گئیں۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے بر وقت پہنچ کر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں