باکسر عالیہ سومرو کو دھمکیاں، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

کراچی (سپورٹس نیوز)پاکستانی باکسر عالیہ سومرو کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں ملنے اور ویڈیو بیان وائرل ہونے کے بعد کراچی پولیس حرکت میں آگئی۔لیاری کی رہائشی عالیہ سومرو نے اپنا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، جو وائرل ہوگیا، جس میں کہا گیا کہ ایک شخص جو ماضی میں لیاری گینگ وار کا سہولت کار اور اب جعلی میڈیا کا نمائندہ ہے، اس کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے۔پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کہا کہ عالیہ سومرو کو واٹس ایپ پر دھمکیاں ملی ہیں، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ باکسر عالیہ سومرو نے خود پولیس سے سیکیورٹی کیلئے رابطہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں