9

باکسر فاطمہ کی ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے ملاقات

سرگودہا (بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم سے سعودی عرب میں منعقد ہونے والی چھٹی ورلڈ اسلامک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی سرگودہا کی بیٹی اور کم عمر باکسر فاطمہ زہرا نے ملاقات کی۔ گیمز میں 54 ممالک کے کھلاڑی شریک تھے۔ فاطمہ زہرا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے برونز میڈل حاصل کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ان کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فاطمہ زہرا کم عمری میں بین الاقوامی سطح پر ملک اور شہر کا نام روشن کرنے والی باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں