ببرک شاہ نے وینا ملک سے شادی نہ ہو پانے کی اصل وجہ بتا دی

لاہور (شوبز نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اور ورسٹائل اداکار ببرک شاہ نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی کے ایک ایسے گوشے سے پردہ ہٹایا ہے جس نے ان کے مداحوں کو چونکا دیا۔نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ببرک شاہ نے انکشاف کیا کہ وہ اور اداکارہ وینا ملک شادی کے قریب پہنچ چکے تھے، یہاں تک کہ دونوں نے مشترکہ گھر بھی خرید لیا تھا مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔اپنے انٹرویو میں ببرک شاہ نے بتایا، ہماری شادی اس لیے نہ ہوسکی کیونکہ وینا کسی اور کو پسند کرنے لگی تھی، اور سچ کہوں تو مجھے بھی کسی اور کا ساتھ مل گیا تھا۔انہوں نے وینا ملک کی جانب سے ملنے والے قیمتی تحفے کی خبروں کو بھی رد کرتے ہوئے کہا، وینا نے مجھے کوئی جائیداد تحفے میں نہیں دی، بلکہ ہم دونوں نے ایک ساتھ مل کر ایک پراپرٹی خریدی تھی۔ ہمارا ارادہ تھا کہ ایک ایسا مشترکہ گھر بنائیں جیسے محمد علی اور زیبا کا علی زیبی ہائوس تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں