ببل پر ریاست مخالف لیبل لگانے پر فیکٹری مالک اور ملازم گرفتار

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) ببل پر ریاست مخالف لیبل لگانے پر فیکٹری مالک کے خلاف تھانہ ٹھیکری والا میں مقدمہ درج’ پولیس کا ریاست مخالف لیبل لگا کر نوجوان نسل کو اکسانے والی ببل فیکٹری پر چھاپہ،فیکٹری مالک سمیت 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا پولیس رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ سب انسپکٹر نواز بھٹی نے نفری کے ہمراہ 241رب چنچل والا میں ببل فیکٹری پر چھاپہ مار کر فیکٹری مالک سمیت 2ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابقببل بنانے والی فیکٹری کا مالک طاہر محی الدین اور احمد فیکٹری میں ببل پر ریاست مخالف لیبل لگانے کے بعد اس ببل کو مارکیٹ میں فروخت کرکے نوجوان نسل کو اکسا رہے تھے۔ پولیس نے فیکٹری پر چھاپہ مارا اور فیکٹری سے ریاست مخالف مواد قبضہ میں لیکر گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں