57

بجلی،گیس،موبائل سمز بندش کی دھمکی،فائلرز کی تعدا د میں اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) ایف بی آر کی جانب سے بجلی، گیس کنکشن اور موبائل سمز کی بندش کی دھمکی کام کر گئی۔قانونی چارہ جوئی سے بچنے کیلئے انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگیا، فائلرز کی تعداد 100فیصد اضافے کے ساتھ48لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق اب تک گوشواروں کے ساتھ 123ارب روپے سے زیادہ ٹیکس بھی جمع کرایا گیا ہے جو پچھلے سال سے 66ارب روپے زیادہ ہے۔ ٹیکس گوشوارے کی توسیع شدہ دوسری ڈیڈلائن ختم ہونے میں پانچ روز باقی ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹیکس گوشواروں میں 24لاکھ 13ہزار کا اضافہ ہوگیا، ان میں سے 18لاکھ 20 ہزار 484افراد نے قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کی، مجموعی ٹیکس گوشواروں میں سے 38فیصد نے قابل ٹیکس انکم صفر ظاہر کی۔انکم ٹیکس گوشواروں کے ساتھ اس سال 123ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع ہوا، پچھلے سال اسی مدت کے دوران گوشواروں کے ساتھ 56ارب 55کروڑ ٹیکس ملا۔ گوشواورں کے ساتھ ٹیکس وصولی میں 66ارب یعنی 17.60فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جولائی 2023سے اب تک 16 لاکھ 90ہزار 303نئے افراد ٹیکس فائلر بنے، ان میں سے 10لاکھ 70ہزار 732نئے افراد نے قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں