36

بجلی ، گیس کا گردشی قرض 5کھرب سے بڑھ گیا

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان کا گردشی قرضہ بڑھ کر 5.7ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ہے جو کہ جی ڈی پی کا 5.4 فیصد ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے 3بلین ڈالر کے بیل آوٹ کے جائزے کے دوران مقرر کردہ 4 فیصد کی حد کو عبور کر گیا ہے۔پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2.703 جبکہ گیس سیکٹر کا 3.022ٹریلین روپے ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اضافے اورآئی پی پیزکے ساتھ مہنگے معاہدوں کی وجہ سے اضافہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے شعبے گردشی قرضے میں سب سے زیادہ شراکت دار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں