62

بجلی اور گسی کی قیمتوں میں تبدیلی کا حکومتی اختیار ختم کردیا گیا

اسلام آ باد (بیوروچیف)نگران وفاقی کابینہ نے جاتے جاتے بجلی و گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ کر دیا اور بجلی، گیس ٹیرف کے نوٹیفکیشنز میں حکومتی کردار ختم کرنے کیلئے نیپرا اور اوگرا قوانین میں ترامیم کرنے کیلئے منظوری دیدی، ترامیم کے ذریعے حکومتی مداخلت کے بغیر اوگرا اورنیپرا بجلی و گیس ٹیرف کانوٹیفکیشنزکرسکیں گے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نینیپرااوراوگرا قوانین میں ترامیم کرنے کیلئے منظوری دیدی-ترامیم کے تحت نیپرا اوراوگرا بجلی و گیس کے ٹیرف کے نوٹیفکیشنزمیں با اختیارہوں گے، نگران وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے اقدامات کی منظوری دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں