بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہار تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پائما کے سابق چیئرمین شیخ اکرم پاشانے آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی بنانیوالی کمپنیوں کیساتھ کئے گئے معاہدوں میں عوام پر ناقابل برداشت حد تک بوجھ ڈالا جا رہا ہے آئی پی پیز جو بجلی بنا ہی نہیں رہے قوم کے خون پسینے کی کمائی سے ان کی ادائیگی کیوں کی جارہی ہے اس چور بازاری کو کون روکے گا بجلی کے بعد پٹرول کی قیمتوںمیں بلاجواز اضافہ کرنا کہاں کا انصاف ہے؟عوام پاکستان کا معاشی قتل عام فوری بندکیا جائے ملکی معیشت کا پہیہ جام ہونے سے بچایا جائے بجلی و گیس کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ملکی معیشت کیلئے زہرقاتل سے کم نہیں ہے انہوںنے کہا کہ بجلی اور گیس کے نرخوں میں غیر معمولی اضافوں سے گھریلو صارفین بری طرح متاثر ہوں گے جو کہ کمرتوڑ مہنگائی کے اس دور میں پہلے ہی مشکل سے عام آدمی اور تاجربرادری گزارا کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں