26

بجلی بلوں میں عائد ٹیکسز کیخلاف مزدور تنظیموں نے آج ہڑتال موخر کردی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان لیبر قومی موومنٹ ‘حقوقِ خلق پارٹی ‘آل پاکستان سائزنگ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے وفد کی ضلعی انتظامیہ کے حکم پر چیف ایگزیکٹو انجینئر بشیر احمد فیسکو سے انکے آفس میں ملاقات ، وفد کی قیادت بابا لطیف انصاری چیئرمین پاکستان لیبرقومی موومنٹ صدر حقوقِ خلق پارٹی پنجاب ‘ حاجی اعظم ملک سرپرست اعلیٰ آل پاکستان سائزنگ انڈسٹری ایسوسی ایشن’ملک ممتاز ‘شیخ نثار’چوہدری یاسر جٹ’ملک عارف’ ملک ہاشم اعوان’ زاہد ننھا ودیگر نے شرکت کی بابا لطیف انصاری نے CEO فیسکو کو بتایا کہ جھنگ روڈ ٹھیکری والا ’66دھاندرہ ‘ 67ج ب سدھار ودیگر دیہاتوں اور غلام محمد آباد ‘فیض آباد ‘سمن آباد میں لیٹ میٹر ریڈنگ کی وجہ سے بجلی بل زیادہ ہیں فیکٹریاں بند پڑی ہوئی ہیں بجلی بل کہاں سے ادا کریں ٹیکسززکی بھرمار ہے CEO فیسکو بشیر احمد نے کہا کہ آئندہ 29دن بعد میٹر ریڈنگ ہوگی اور کسی کا کنکشن اور میٹر نہیں اتاراجائیگا چیف فیسکو نے تمام ایس ڈی اوزجن میں ٹھیکری والا ‘جھنگ روڈ’فیض آباد ‘غلام محمد آباد ‘سمن آباد کو ٹیلیفون کرکے مزدوروں کیساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کے احکامات جاری کر دیئے’انشائاللہ نگران وفاقی حکومت جلد پیکیج کا اعلان کرنے جارہی ہے صارفین کو بجلی بلوں میں ریلیف دیںگے’ پاکستان لیبرقومی موومنٹ اور حقوق خلق پارٹی نے 5ستمبر کو ہونیوالی پہیہ جام ہڑتال 15دن کیلئے موخر کردی اگر ریلیف نہ ملا تو تمام تنظیموں کے ساتھ مل کر ڈویژن بھر میں دمادم مست قلندر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں