61

بجلی بلوں میں ہو شر بااضافہ ‘ جگہ جگہ مظاہرے ‘ عوام سڑکوں پر آگئے

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی) بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے لوگوںکی کمر توڑ کر رکھ دی ‘ انڈسٹری کی بندش سے بیروزگاری بڑھنے لگی ‘بازاروں میں دکانوں پر کاروبار نہ ہونے کے برابر’ گھریلو امور بھی متاثر ‘ بجلی کے بھاری بھر کم بلوں کے ملتے ہی فیصل آباد کے کئی علاقوں اور دیگر شہروں میں لوگ سڑکوں پرنکل آئے ‘ تفصیل کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ہو شر با ء اضافے نے لوگوں سے ان کے دن کاسکون اورراتوں کی نیندیں چھین لی ہیں ‘ صنعتی سرگرمیاں متاثر ہونے کا سلسلہ رکنے کانام نہیں لے رہا اور آئے روز کسی نہ کسی علاقہ میں صنعتی یونٹ بند ہونے کی خبریں معمول بن چکی ہیں ‘ بجلی کی قیمتیں مسلسل بڑھنے سے لوگوں کی قوت خرید بھی جواب دینے لگی ہے اور وہ یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ ہم بجلی کے بل ادا کریں یا پھر اپنے گھریلو استعمال کی اشیاء خریدیں ‘ اس صورتحال سے بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو چکی ہیں ‘ اس صورتحال سے پریشان لوگوں نے احتجاج کیلئے سڑکوں پر آنا شروع کردیا ہے ‘ کل فیصل آباد کے کئی علاقوں میں بھاری بھر کم بجلی بلوں کی وصولی پر لوگوںنے احتجاج کیا جبکہ آج بھی یہ سلسلہ جاری رہا ‘ غلام محمد آباد کے علاقے قادر آباد چوک میں لوگوں کی بڑی تعداد جن میں نوجوان ‘بچے اور خواتین بھی شامل تھیں ‘ انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ہم بجلی کے بھاری بل ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے لہٰذا خدارا حکومت بجلی کی قیمتوں میں کیا جانیوالا اضافہ فوری طور پر واپس لے’ دوسرے اضلاع سے بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لوگوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور بجلی کے بھاری بھر کم بل وصولی ہونے پر لوگ سراپا احتجاج ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں