فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیسکو شعبہ تعلقات عامہ کی پریس ریلیز کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشن پر ضروری مرمت کے کام کے باعث12مارچ کوصبح آٹھ سے دن بارہ بجے تک132کے وی جڑانوالہ گرڈسٹیشن کے کالج روڈ ،عاشق علی شہید فیڈر132کے وی لنڈیانوالہ گرڈسٹیشن کے الاعوان فیڈر132کے وی ستیانہ گرڈسٹیشن کے ستیانہ ویلج فیڈر132کے وی سکارپ کالونی گرڈسٹیشن کے نذیر شہید،ایڈن ویلی فیڈر132کے وی چک جھمرہ گرڈسٹیشن کے پکا ڈلہ فیڈر132کے وی بھوآنہ گرڈسٹیشن کے احمد نگر ،محمدی شریف ،عنایت علی شاہ ،خانوآنہ ،منگوآنہ ،جامع آباد فیڈر132کے وی لالیاں گرڈسٹیشن کے لنگر مخدوم فیڈر132کے وی چناب نگر گرڈسٹیشن کے پٹھان کوٹ فیڈر132کے وی طارق آباد گرڈسٹیشن کے حق باہو فیڈر132کے وی نشاط آباد گرڈسٹیشن کے اشرف آباد،ایس کے پی روڈ ،باگے والا فیڈر132کے وی چنیوٹ روڈ گرڈسٹیشن کے ملت ٹائون، کریسنٹ بورڈ،ملت روڈ ،ڈرائی پورٹ ،ساندل ،سپر، جیگوار ،کلاش ،غوثیہ آباد ، رام دیوالی فیڈرکی بجلی سپلائی معطل رہے گی۔




