بجلی سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے ممکنہ ریلیف کی خبر، بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA)نے جون 2025کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 65پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔ذرائع کے مطابق نیپرا 30جولائی کو اس درخواست پر باقاعدہ سماعت کرے گا، جس کے بعد قیمت میں کمی کا فیصلہ متوقع ہے تاہم ذرائع نے واضح کیا ہے کہ اس درخواست کا اطلاق کے-الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا یعنی کراچی کے رہائشی اس ممکنہ ریلیف سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل مئی 2025کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 50پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی جس کا اطلاق موجودہ ماہ (جولائی)کے بجلی بلوں میں کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں