بجلی سستی ہو گئی،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے بجلی کے قیمتوں میں کمی کر دی۔بجلی کی قیمت میں 1روپیہ 78پیسے فی یونٹ کمی کی گئی،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہو گا۔نیپرا نے لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کو مراسلہ بھجوا دیا۔ماہ جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی بنیاد پر کمی کی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کو ماہ ستمبر کے بلوں میں ریلیف دیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں