ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)میٹر ریڈنگ تاخیر سے کرنے کے باوجود بلوں میں ریڈنگ کی تاریخ دس دن پہلے کی درج،یونٹ اور ٹیکس میں اضافہ سے گھروں کی اشیا فروخت کرنے پر مجبور، تفصیلات کے مطابق سدھار ،دھاندرہ ، ٹھیکریوالہ ، پینسرہ،ملاں پور اور گردونواح میں واپڈا کے اہلکاروں نے بجلی کے میٹرز کی ریڈنگ مقررہ تاریخ کی بجائے تاخیر سے کی لاس کے باوجود بھی بلوں میں ریڈنگ مقررہ تاریخ کی درج کی گئی شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب عوام سے دھوکہ دہی اور فراڈ حکومتوں کا وطیرہ بن چکا ہے مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام بلبلا رہی ہے اور ہمارے حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف آرام و آسائش کی زندگی گزار رہے ہیں ریلیف دینے کے بجائے عوام کو لوٹنے کے نئے نئے طریقے وضع کر رہے ہیں جس کی واضح مثال بجلی میٹرز کی ریڈنگ ہے جس دن ریڈنگ کی گئی ہے اسی دن کی تاریخ کیوں درج نہیں کی گئی یونٹ اور ٹیکسوں کی مد میں عوام پر بوجھ بھی بڑھا دیا اور بجلی کے بلوں میں مقررہ تاریخ کی ریڈنگ بھی درج کروا دی اپنی ہی عوام سے کھیل کھیلنا ہمارے حکمرانوں کا وطیرہ بن چکاہے ہر جانب سے عوام کو لوٹا جا رہا ہے اور پھر بھی عوام کے خیر خواہ اب عوام کو بھی جاگنا ہو گا اور ان کے کارناموں کو بھولنے کے بجائے اپنی یادداشت کو تقویت دینا ہو گی عوام کے پاس ووٹ کی طاقت کے سوا کوئی چیز نہیں ہے جو ان حکمرانوں کو عوام سے کی ہوئی زیادتیاں یاد دلا سکے اپنے بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کا ذمہ حکمرانوں پر ڈالنے کے بجائے خود کو اٹھانا ہو گا شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کرے۔
60