4

بجلی صارفین کیلئے ریلیف پیکج کی تیاری (اداریہ)

وزیراعظم نے بڑے بجلی ریلیف کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیکج کا اعلان چند ہفتوں میں ہو گا وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کر کے عوام کیلئے بڑے ریلیف کی تیاری کی گئی ہے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جا رہا ہے تفصیلات کو حتمی شکل دے رہے ہیں اس ریلیف نہ صرف بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی بلکہ اس کا اثر مجموعی طور پر مہنگائی پر پڑے گا اور اس میں مزید کمی ہو گی وزیراعظم کی جانب سے بڑے بجلی ریلیف کی تیاری کا عندیہ واقعی باعث مسرت ہے وزیراعظم ریلیف پیکج کا چند ہفتوں بعد اس کا اعلان کریں گے،’ جبکہ دوسری جانب حکومت نے بجلی صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ڈسکوز کے صارفین کیلئے 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ فروری میں 6ارب 49کروڑ 50لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی بجلی کمپنیوں کو 6ارب 66کروڑ 60لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، سی پی پی اے کے مطابق بجلی کی فی یونٹ لاگت 8روپے 22پیسے فی یونٹ تھی نیپرا اتھارٹی 26مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گی سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ فروری میں پانی سے 27.12 مقامی کوئلے سے 15.02 فی صد بجلی پیدا کی گئی درآمدی کوئلے سے 1.56 فی صد گیس سے 10.32 فی صد بجلی پیدا کی گئی سی پی پی اے کے مطابق فروری میں درآمدی ایل این جی سے 14.11 فی صد بجلی پیدا کی گئی جوہری ایندھن سے فروری میں 26.59 فی صد بجلی پیدا کی گئی جو بجلی صارفین کو سپلائی کی گئی نیپرا میں کی گئی درخواست میں سماعت کے بعد اس کا فیصلہ ہو گا کہ بجلی کتنی سستی ہو گی! حکومت کا بجلی صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کا اعلان بھی ایک قسم کا ریلیف دینے کا اعلان ہی ہے وزیراعظم کا عوام کیلئے بڑے بجلی ریلیف کی فراہمی کا اعلان غریب اور متوسط طبقے کے ساتھ ساتھ صنعتکاروں اور بڑے کاروباری اداروں کیلئے بھی بڑا اہم ہے کیونکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے عوام پر یقینا اچھے اثرات مرتب ہوں گے غریب گھرانوں میں سب سے زیادہ بجلی کے بل ہی پریشانی کا باعث بنتے ہیں کیونکہ مہنگائی بڑھنے کے باعث عام آدمی بجلی کے بھاری بلوں کی ادائیگی کیلئے بہت بھاگ دوڑ کرتا ہے بہت سے گھرانے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر بجلی کٹوا چکے ہیں بجلی کے بلوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی تو یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد سمیت کم تنخواہ پر کام کرنے والے بھی بڑے بجلی ریلیف سے استفادہ حاصل کر سکیں گے امید ہے کہ وزیراعظم کا بجلی ریلیف پیکج پوری قوم کیلئے خوشیاں لائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں