بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر

کراچی (بیوروچیف) کراچی سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبرآگئی ۔ ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی37پیسے فی یونٹ سستی کرنیکی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے۔ نیپراکی جانب سے درخواست پر29 اکتوبرکوسماعت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس وقت کراچی سمیت ملک بھر کے لیے اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ لاگو ہے،اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 8پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں