بجلی فی یونٹ88پیسے سستی

اسلام آباد (بیوروچیف) اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی سمیت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی 88پیسے سستی کردی گئی۔ نیپرا نے اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک ماہ کیلئے 88 پیسے سستی کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اکتوبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف دسمبر میں ملے گا۔ دوسری جانب رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 33پیسے مہنگی کر دی گئی۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 33پیسے مہنگی کرنے کیلئے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا، ذرائع کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت جاری کرے گی۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق دسمبر تا فروری ہوگا، ہر ماہ 33پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی جائے گی۔ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ سے ڈسکوز کے صارفین کو ساڑھے 8 ارب روپے کا فائدہ ہوگا جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے صارفین پر 6 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں