بجلی مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) بجلی 48پیسے فی یونٹ مہنگی ہونیکا امکان، سی پی پی اے نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ سی پی پی اے کے مطابق دسمبر میں 8ارب 48کروڑ 70لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔ ڈسکوز کو 8ارب 20کروڑ 80لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، جبکہ بجلی کی فی یونٹ لاگت 9.62روپے رہی۔ نیپرا اتھارٹی 29جنوری کو سماعت کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں