بجلی مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک بھر میں بجلی صارفین کیلئے فی یونٹ1.64روپے اضافے کا امکان ہے، جو منظوری کی صورت میں آئندہ ماہ کے بلوں میں شامل کیا جائے گا۔نیپرا آج سی پی پی اے کی جانب سے فروری کے لیے دی گئی درخواست پر عوامی سماعت کرے گا۔ درخواست میں بتایا گیا کہ فروری میں بجلی کی پیداواری لاگت 8.15روپے فی یونٹ رہی، جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئی بجلی کی لاگت 8.37روپے فی یونٹ تھی۔ پہلے سے طے شدہ ریفرنس لاگت 6.73روپے فی یونٹ تھی، جس کے فرق کی بنیاد پر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔منظوری کی صورت میں ملک بھر کے صارفین پر 14ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا، جس میں کے الیکٹرک (کراچی) سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین شامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں