54

بجلی وگیس کی قیمت میں مسلسل اضافہ پراظہارتشویش

فیصل آباد(پ ر) چیئرمین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن اعجاز احمد ناگرہ نے کہا ہے کہ بجلی اورگیس کی قیمت میں مسلسل اضافہ عوام اور کاروباری برادری کی برداشت سے باہر ہیں۔ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ بجلی اورگیس پر سبسڈی نہ دی جائے اور انہیں نقصان پر نہ بیچا جائے ۔ کاروباری برادری کا موقف ہے کہ حکومت اگر ان شعبوں میں مس مینجمنٹ، نااہلی اور کرپشن ختم کرکے اخراجات کم کرے تو ان شعبوں میں قیمتیں بڑھانے کی بجائے قیمتیں کم کی جا سکتی ہیں۔ کا روباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اپنے مطالبے میں حق بجانب ہے کہ بجلی اورگیس کو پیداواری لاگت سے سستا نہ بیچا جائے کیونکہ اس صورت میں حکومت کو بھاری قرضے لینا پڑتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں