144

بجلی و گیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون کا اعلان

اسلام آباد (بیوروچیف)ملک بھر میں بجلی اور گیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جیز اور پاکستان کے تمام ریجن کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر داخلہ کے گزشتہ ہفتے ایف آئی ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر جاری احکامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بجلی اور گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے ایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک دے دیا، وزیرداخلہ کی ہدایت پر بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں