1

بجلی و گیس کے بھاری بلوں سے نجات دلوائی جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر وسپریم انجمن تاجران و کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازارکے صدر حاجی محمد اسلم بھلی ، جنرل سیکرٹری شیخ محمدفاضل،شیخ جاوید اسلم ابوبکر، صابر علی اورشیخ سلیم پاشا اور دیگرسینئر عہدیددار و ں نے کہا ہے کہ عوامی حلقوں( تاجروں ، صنعتکاروں ایکسپورٹروںاور عام آدمی ) کا یہ مطالبہ شدت اختیار کرتا جا ریا ہے کہ بجلی و گیس صار فین کو بھاری بلوں کے عذاب سے نجات دلائی جائے جو پوری قوم کیلئے جان لیوا بنے ہوئے ہیں ۔صدر سپریم انجمن تاجران اورکریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازارکے صدر حاجی اسلم بھلی نے کہا کہ ا نرجی ٹیرف اورسوئی گیس کے نرخوںمیں اضافہ کے باعث ناصرف عام آدمی بلکہ ملک کابزنس مین بھی انتہائی پریشان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں