69

بجلی پیدا کرنیوالے اداروں نے پاکستان سے فراڈ کیا

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے اتفاق کیا ہے کہ بجلی کی پیداوار کرنے والے اداروں نے پاکستان سے فراڈ کیا۔مسلم لیگ (ن)، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے اتفاق کیا اور کہا جب تک آئی پی پیز کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی بجلی سستی نہیں ہو سکتی۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے انکشاف کیا کہ آئی پی پیز کے مالکان کو غیر ملکی دکھایا گیا تھا مگر آئی پی پیز کے مالکان پاکستانی ہیں۔جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ2019ء میں کہا گیا تھا کہ پانچ آئی پی پیز سے پیسے واپس لیے جائیں جو کہ 40 ارب روپے بنتے ہیں مگر ایک روپیہ بھی واپس نہیں لیا گیا کیوں کہ انہیں اس وقت کے حکومتی پی ٹی آئی ارکان عمر ایوب اور ندیم بابرکا تحفظ حاصل تھا۔ مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور سابق وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہونے والے ہیں اب دوبارہ ان سے نئے معاہدے نہیں کرنے چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں