لاہور (بیوروچیف)ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ اب تک بجلی چوروں سے20ارب47کروڑ وصول کیے گئے ہیں۔سیکریٹری پاور ڈویژن نے ایک بیان میں کہا کہ اب تک 15 ہزار 167بجلی چور گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ 137 ملازمین کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ایس ڈی او شہداد کوٹ محمد عزیر جیسے نوجوان افسروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دوران ڈیوٹی زندگی کو شدید خطرے میں ڈالا۔دوسری جانب ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نے ایک روز میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں 131صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈان کے دوران اب تک 16 ہزار 13 بجلی چور پکڑ لی
64