ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) ایکسین پیسکو آپریشن رورل ڈویژن ڈیرہ شوکت خان محسود نے کہا ہے کہ میرے دفتر کے دروازے تمام پیسکو صارفین کیلئے24گھنٹے کھلے ہیں صارفین کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہوگی اور صارفین کو بھی چاہیے کہ وہ بجلی چوری اور کنڈا مافیا کی بیخ کنی کے لئے ہمارا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ ڈبل سورس کنکشن کے خلاف سخت ایکشن ہوگا اور صارفین کو چاہیے کہ وہ ٹائوٹ ازم اور مڈل مین کی بجائے براہ راست میرے آفس میں آئیں ان کی جائز شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نقشہ منظوری اور بغیر رجسٹریشن کے کسی بھی رہائشی کالونی یا کمرشل پلازوں کو بجلی کے کنکشن دینا غیر قانونی ہے ان کو بجلی کے کنکشن فراہمی کے لیے اپنا ایک لائحہ عمل ہوتا ہے ان کا کہنا تھا کہ جن گھروں میں سولر پینل لگ چکے ہیں وہ سارے فین میرے دفتر آکر باقاعدہ درخواست دیں ان پر ناجائز جرمانہ نہیں آئے گا اگر کسی پر آجاتا ہے تو میں پورا معاف کر دوں گا لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں بجلی چوری اور کنڈا مافیا زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ بلوں کی ادائیگی کم ہے ان علاقوں میں لوڈشیڈنگ زیادہ کی جاتی ہے تاکہ لائن لاسز پورے کیے جا سکیں۔
74