بجلی چوری کرنیوالے قانون کی گرفت میں آ گئے

گوجرہ(نامہ نگار)ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر نے والے قانون کی گرفت میں آگئے ۔فیسکو ٹاسک فورس کو اطلاع ملی تھی کہ چک نمبر97ج ب کا گلفام ہاشمی اورچک نمبر301ج ب کامحمد نعیم،چک نمبر423ج ب کااشفاق اورچک نمبر97ج ب کی ثریا ء بی بی واپڈاکی مین لائن سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کے مرتکب ہو رہے ہیں جس پر ٹیم نے چھاپے مار کر ان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیااور ان کے بجلی میٹر اتار کر تحویل میں لے لئے اور تحریری طورپر تھانہ صدر پولیس کو آگاہ کیاجنہوں نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں