بجلی چوری کرنیوالے قانون کی گرفت میں آ گئے

گوجرہ(نامہ نگار)ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر نے والا رنگے ہاتھوں پکڑاگیا۔ معلوم ہواہے کہ فیسکو ٹاسک فور س کو اطلاع ملی تھی کہ چک نمبر279ج ب کاتنویر واپڈا مین لائن سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کا مرتکب ہو رہاہے جس پر ٹیم نے چھاپہ مار کر اسے بجلی چوری کر تے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیااور اس کا بجلی میٹر اتار کر قبضہ میں لے لیافیسکوافسران نے تھانہ نواں لاہورپولیس کو تحریری طور پر آگاہ کیا جنہوں نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں