بجلی چوری کرنیوالے کیخلاف مقدمہ

کمالیہ(نامہ نگار) بجلی چوری کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق ایس ڈی او واپڈا ذوالفقار علی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد جمیل کے خلاف واپڈا کی مین پی وی سی کیبل سے بجلی چوری کرنے اور عبیدالرحمن اور فضل احمد کے خلاف بجلی میٹر سے چھیڑ چھاڑ کرکے بجلی چوری کرنے پر تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرو ا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں