بجلی چوری کرنے والے قانون کی گرفت میں آ گئے

گوجرہ(نامہ نگار) بجلی چوری کر نے والے دوافراد قانون کی گرفت میں آگئے ۔معلوم ہوا ہے کہ فیسکوٹاسک فورس نے حبیب سٹی میں دوران چیکنگ بجلی میٹر زیر استعمال صارف محمد نعیم چیک کیا تو وہ میٹر کے مین ٹرمینل سے ڈائریکٹ بجلی چوری کر نے کا مرتکب پایا گیاجس پرایلکاروں نے بجلی میٹر اتار کر تحویل میں لے لیا۔جبکہ فیسکو ٹاسک فورس نے جھنگ روڈ کے حسن رضاکے زیر استعمال بجلی میٹر کو چیک کیاتو مین کیبل سے ڈائریکٹ تاریں لگا کربجلی چوری ہونا پائی گئی ٹیم نے اس کا بجلی میٹر اتارکر قبضہ میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں