2

بجلی چوری کیخلاف کریک ڈائون تیز

اسلام آبا د(بیوروچیف)ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات، انسداد بجلی چوری مہم، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون میں ستمبر 2023 سے لیکر اب تک 139 ارب 6 کروڑ اور 50 لاکھ رقم وصول ، 1 لاکھ 13 ہزار اور 9 سو سے زائد بجلی چور گرفتار ، متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائی جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومتی اقدامات کئے جارہے ہیں ، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون میں ستمبر 2023 سے لیکر اب تک 139 ارب 6 کروڑ اور 50 لاکھ رقم وصول کی گئی ، 1 لاکھ 13 ہزار اور 9 سو سے زائد بجلی چور گرفتار کئے گئے ، گزشتہ ہفتے ملک بھر سے بجلی چوروں سے 69 کروڑ سے زائد رقم وصول ہوئے ، گزشتہ ہفتے کے دوران 106 بجلی چور گرفتار کئے گئے ، متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائی جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں