بجلی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے مزید25آئی پی پیز لگانے کا منصوبہ

اسلام آباد(بیوروچیف) حکومت نے ملک میں بجلی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے آئندہ چند سالوں کے دوران مزید 25آئی پی پیز لگانے کا منصوبہ بنالیا ہے ،رواں سال 2 سولر ، ایک بگاس اور ایک آئی پی پی درآمدی کوئلے پر مبنی منصوبے بنانے کا منصوبہ ہے۔،2026 میں 28.60 میگاواٹ صلاحیت کے 3 آئی پی پیز کی تعمیر مکمل کرنے کا پلان بنایاگیا ہے ۔سرکاری دستاویز کے مطابق آئندہ چند سالوں کے دوران وفاقی حکومت نے مزید 25 نئے آئی پی پیز لگانے کا پلان بنایا ہے ۔25 نئے آئی پی پیز کی بجلی کی پیداواری صلاحیت 7490 میگاواٹ ہے، دستاویز کے مطابق 2024 میں 916 میگاواٹ کے ہائیڈل اور بگاس کے دو آئی پی پیز مکمل کر لیے گئے ہیں۔باقی 6574 میگاواٹ صلاحیت کے 23 آئی پی پیز کی 2034 تک تعمیر مکمل ہوگی ۔رواں سال 440 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے 4 آئی پی پیز مکمل کرنے کا پلان جن میں 2 سولر ، ایک بگاس، ایک آئی پی پی درآمدی کوئلے پر مبنی ہوگا، سرکاری دستاویزکے مطابق 2026 میں 28.60 میگاواٹ صلاحیت کے 3 آئی پی پیز ‘2028 میں 1520 میگاواٹ صلاحیت کے حامل 4 آئی پی پیز’2029 میں ایک اور 2030 میں دو آئی پی پیز کی تعمیر مکمل کرنے کا پلان ہے ۔ دستاویزکے مطابق 2031 تک 2، 2032 تک 2 اور 2034 تک ایک ‘2034 تک 5456 میگاواٹ صلاحیت کے 13 آئی پی پیز ‘2034 تک 231.79 میگاواٹ صلاحیت کے 5 آئی پی پیز’2034 تک ونڈ کے 2 ، بگاس کے 2، کوئلے کے ایک آئی پی پی کی تعمیر کا پلان بنایا گیا ہے ۔23 آئی پی پیز کی تعمیر آئی جی سی ای پی 2024ـ34 کی منظوری کے بعد ہوگی ۔نیپرا کی جانب سے آئی جی سی ای پی 2024ـ34 کی منظوری کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں