بجلی کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(بیوروچیف) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا’نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 49پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی مئی کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔اعلامیے کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 4روپے 60پیسے کمی کی گئی، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی اپریل کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔فیصلے کے مطابق اس کمی کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں