بجلی کی قیمت میں وسیع پیمانے پر کمی ہونیوالی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر مملکت اورمسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرحاجی اکرم انصار ی نے کہاہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس طرف سے کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملا ت میں دخل اندازی نہ کرنے کے بیان کے بعد پی ٹی آئی کی واشنگٹن سے لگائی گئی امید مایوسی میں بدل گئی ہے اب بانی کی رہائی کے لیے شناختی کارڈ کے علاوہ کوئی کارڈنہیں ٹرمپ کے پاں پرہاتھ رکھنے کی بجائے قانون کے دروازے پر دستک دیں۔ ان کاکہناتھاکہ 2024کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کوصرف مہنگائی کی وجہ سے نقصان ہوامگرایک سال میں وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کو اس مشکل سے نجات دلانے میں بھرپورجدوجہد کی ہے بجلی کی قیمت میں چند ہفتے بعد وسیع پیمانے پر کمی ہونے والی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کم یونٹ کے صارفین کے لیے سولر پینل بھی فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں