41

بجلی کے اہم منصوبے پر دوبارہ کام شروع

اسلام آباد (بیوروچیف)پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک نے کاسا 1000منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنیکا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد سے پاور ڈویژن نے اپنے اعلامیہ میں کاسا 1000 منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے بتایا کہ حکومت کاسا منصوبے کی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتی ہے۔اعلامیہ کے مطابق حکومت نے عالمی بینک کا شکریہ ادا کرنے کیلئے مشترکہ ڈکلیریشن پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان مشترکہ ڈکلیریشن پر دستخط کیلئے کرغزستان اور تاجکستان کے ساتھ شامل ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں